ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: ضلع سطح کے یوتھ فیسٹول مقابلہ جات میں گرو سدھیندراکالج کے طلبا کی کارکردگی

بھٹکل: ضلع سطح کے یوتھ فیسٹول مقابلہ جات میں گرو سدھیندراکالج کے طلبا کی کارکردگی

Thu, 22 Sep 2016 19:30:43    S.O. News Service

بھٹکل :۲۲/ستمبر (ایس او نیوز) کاروار کے گراثیم انڈسٹریز ہال میں منعقدہ ضلعی سطح کے یوتھ فیسٹول پروگرام میں گرو سدھیندرا ڈگری کالج بھٹکل کے طلبا  آشار ہیبارنے کلاسیکل سنگنگ نیز ہندو ستانی کلاسیکل میوزک میں پہلا مقام اور بھونی کمار نے کلاسیکل سنگنگ میں پہلا مقام حاصل کرتے ہوئے ریاستی سطح کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔ اوشا ہیبار نے ہندوستانی کلاسیکل سنگیت اور نرملا پائی آشوبھاشن مقابلے میں دوسرامقام حاصل کیا ہے۔ طلبا کی کارکردگی پر بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر سریش نایک ، پرنسپال سریندر شانبھاگ ، ڈگری کالج کے ثقافتی اور کھیل افسر فنییپا ہیبار ، لکچرر اور منتظم دیویندر کنی کو مبارکبادی پیش کی ہے۔


Share: